اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائیہ نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے تھا۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں کھلونا بم پھٹنے سے چھے بچے جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے قبائلی علاقوں میں ضرب عضب کے علاوہ ردالفساد فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس میں اب تک بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169